شہبا زحکومت کی کابینہ میں اتحادیوں کو کیا کیا ملا ؟کس کو کونسی وزارت ملی؟اہم خبر 

09:31 PM, 15 Apr, 2022

اسلام آباد:وفاقی کابینہ بنانے کا مرحلہ حکومت بنانے سے زیادہ مشکل نظر آرہا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے لیے مشاورت مکمل کر لی جس میں اہم نام سامنے آگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں پیپلزپارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتیں شامل ہوں گی،وفاقی کابینہ کے لیے مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال کے نام فائنل کر لیے گئے ۔

ذرائع کے مطابق  مفتاح اسماعیل، شاہد خاقان عباسی خواجہ محمد آصف بھی کابینہ میں شامل ہوں گے ،پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم کو دو وزارتیں دی جائیں گی،جے یو آئی ف کے ساتھ بھی وزارتوں پر معاملاتِ طے کر لیے گے ۔

اتحادی حکومت کی سب سے بڑی جماعت پیپلزپارٹی کو بھی تین وزارتیں اور چار وزرائے مملکت کے قلمدان دئیے جانے کا امکان ہے ،شازیہ مری کو بھی انسانی حقوق کی وزارت د ینے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں ۔

مزیدخبریں