اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے احتجاجی مہم کے لیے سمندر پار مقیم تحریک انصاف کے کارکنوں سے چندہ مانگ لیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے اوورسیز پی ٹی آئی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ دل کھول کر ہماری احتجاجی تحریک کے لیے چندہ دیں ۔ ہم امریکی سازش کے خلاف نکلے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی سازش کو ناکام بنانے کا ایک ہی راستہ ہے کہ نئے انتخابات کی طرف جایا جائے اور میں اسی کے لیے مہم چلا رہا ہوں۔سب اس مہم کی کامیابی کے لیے چندہ ضرور دیں۔