پاکستان میں مبینہ امریکی سازش اور پاک فوج کے موقف پر امریکی ردعمل بھی آگیا

08:11 PM, 15 Apr, 2022

واشنگٹن :امریکا نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے الزامات کی ایک مرتبہ پھر تردید کرتے ہوئے کہا ہے  واشنگٹن پاکستان کی فوج کے ترجمان کے حالیہ بیان سے اتفاق کر تا ہے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے لیے مبینہ امریکی سازش کے الزامات سے متعلق سوال پر کہا کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ۔

نیڈ پرائس نے کہا  پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے، انہوں نے نئے وزیراعظم  پاکستان  شہبازشریف کو مبارکباد پیش کرتے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ سے سوال کیا گیا کہ پاکستان فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کی دھمکی یا سازش میں امریکہ کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ آپ اس پر کیا کہیں گے؟جواب میں نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم ان سے اتفاق کرتے ہیں،بریفنگ کے دوران ان سے شہباز شریف کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ  تقریباً 75 سالوں سے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات اہم رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کی حکومت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے، اور اسی نیت سے ہم نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان کی پارلیمان کی جانب سے منتخب کیے جانے پر مبارکباد دی۔

مزیدخبریں