شہباز حکومت کا پٹرولیم مصنوعات سے متعلق دلیرانہ فیصلہ ,عوام کیلئے بڑی خوشخبری

شہباز حکومت کا پٹرولیم مصنوعات سے متعلق دلیرانہ فیصلہ ,عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد:شہباز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا دلیرانہ فیصلہ سنا دیا ،حکومتی ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اوگرا کی طرف سے بھیجی گئی سمری کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ وسیع تر عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے فی الحال کسی بھی قسم کے اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،مہنگاہی کی ماری عوام پر پٹرول بم نہیں گرا سکتے ۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت خود اضافہ کو برداشت کریگا ،وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات بڑھانے کی اوگرا کی سمری مسترد کردی۔