لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے ایک روز قبل ہی عدالت نے ایک اور بڑا فیصلہ سنا دیا ،لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الہٰی اور مسلم لیگ ق کی انٹرا کورٹ اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری ہی کل پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ ق کی انٹرا کورٹ اپیلیں نمٹا دیں ،عدالت نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔
جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔