عمران خان کو اب تک بڑا جھٹکا، فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ 

04:23 PM, 15 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے تناظر میں بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ فارن فنڈنگ  کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی ۔ 

نیو نیوز کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ عدالتی فیصلے کو مد نظر رکھ کر کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن میں سنایا جائے۔ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس 2014 سے زیر سماعت ہے۔ 

مزیدخبریں