پیپلز پارٹی نے مخدوم احمد محمود کو گورنر پنجاب کیلئے نامزد کر دیا

03:50 PM, 15 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے گورنر پنجاب کیلئے مخدوم احمد محمود کو نامزد کر دیا ہے اور پارٹی قیادت نے انہیں اس حوالے سے آگاہ بھی کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت سازی کا عمل جاری ہے اور شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد وفاقی کابینہ اور صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی کیلئے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔ 
پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کیلے مخدوم احمد محمود کو نامزد کر دیا ہے جو اس سے قبل بھی پنجاب کے گورنر رہ چکے ہیں جبکہ پارٹی قیادت نے مخدوم احمد محمود کو نئی ذمہ داری سے آگاہ بھی کر دیا ہے۔ 

مزیدخبریں