معروف سماجی شخصیت بلقیس ایدھی عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج

02:47 PM, 15 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی : معروف سماجی شخصیت بلقیس ایدھی عارضہ قلب کے سبب علیل ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں، پاکستانیوں سے دعائے صحت کی اپیل کر دی گئی۔

بلقیس ایدھی کےپوتے سعد ایدھی  کے مطابق  معروف سماجی شخصیت بلقیس ایدھی عارضہ قلب ، ذیابیطس  اور بلند فشار خون کے عارضے لاحق ہیں اور علالت کے باعث  گزشتہ چند دنوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج  ہیں۔انہوں نے بلقیس ایدھی  کے لئے تمام پاکستانیوں سے دعاصحت کی اپیل کر دی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بلقیس ایدھی اس وقت ڈاکٹرز کی زیر نگرانی  اسپتال میں زیر علاج ہیں ،اب طبیعت میں کچھ بہتری آئی ہے،ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق آئندہ چند روز میں انہیں ڈسچارج کردیا جائے گا۔
،،،

مزیدخبریں