لندن: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ نے لندن میں اپنے گھر کے باہر ن لیگ کے احتجاج کے اعلان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے90 کی دہائی کے لاہور میں پہنچ گئی ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ میرے گھرکے باہراحتجاج, میرے بچوں کونشانہ بنایا جارہا ہے اورنسلی منافرت پرمبنی سوشل میڈیا مہم چلائی جارہی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ میں 90 کی دہائی کے لاہورمیں پہنچ گئی ہوں۔‘
Protests outside my house, targeting my children, antisemitic abuse on social media…. It’s almost like I’m back in 90s Lahore. #PuranaPakistan pic.twitter.com/0R2YOPcQrJ
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 15, 2022
جمائمہ نے اپنے ٹوئٹ میں ’پرانا پاکستان‘ کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا ۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اتوارکولندن میں جمائما کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، جمائمہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں لیگی رہنما عابد شیر علی کے احتجاج کی کال کی ٹوئٹ بھی نظر آرہی ہے۔