سوشل میڈیا ایکٹویسٹس کو ہراساں نہ کیا جائے: عدالت کی ایف آئی اے کو ہدایت

12:47 PM, 15 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹویسٹس کو ہراساں کرنے سے متعلق درخوات نمٹاتے ہوئے  اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو ہراساں نہ کرنے کی  ہدایت کر دی۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو ہراساں کرنے سے متعلق تحریکِ انصاف رہنماؤں کی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں  ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس   نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو ہراساں نہ کیا جائے۔ انہوں  نےمزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تنقید ہوسکتی ہے مگر کسی کو اشتعال نہیں دلا سکتے۔ ڈی جی ایف آئی اے کوئی مجاز افسر مقرر کریں جو آپ سے کو آرڈی نیٹ کرے۔ہم نہیں چاہتے کہ یہ دوبارہ عدالت آئیں۔

مزیدخبریں