عامر لیاقت نے کم عمر لڑکیوں سے شادی کی وجہ بتادی

12:08 PM, 15 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: عامر لیاقت نے کم عمر لڑکیوں سے شادی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ  نوجوان لڑکیوں کو گناہوں سے بچانے کیلئے ان سے شادی کرتا ہوں۔

انسٹا گرام سٹوری پر اپنی ایک پوسٹ میں عامر لیاقت نے کم عمر لڑکیوں سے شادی کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ  آئی بی اے، لمز اوربیکن ہاؤس کی لڑکیاں میرے پیار میں پاگل ہیں، اور ان میں بہت سی لڑکیاں ہیں جو ان سے شادی کی خواہشمند ہیں کیونکہ وہ ایک حلال رشتہ  چاہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسی  لڑکیوں کو گناہوں سے بچانے کے لیے شادی کرتے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ایک اسلامی اسکالر کی حیثیت سے اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ ایک حلال رشتے کوترجیح دوں۔

واضح رہے کہ عامرلیاقت نے سیدہ طوبیٰ سے علیحدگی کے بعد رواں برس فروری میں  لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ  سے تیسری شادی کی تھی۔

مزیدخبریں