ممبئی: بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تاہم اب اداکار جوڑی کی شادی کی خوبصورت تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔
بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کی شادی کے حوالے سے گزشتہ عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں اور سوشل میڈیا پر شادی کے حوالے سے مختلف تاریخیں بھی سامنے آتی رہیں جس کے بعد رنبیر کپور کی والدہ اداکارہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور نے خود دونوں کی شادی کی تصدیق کی تھی جس کے بعد تمام تر قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔
شادی کے بعد بالی ووڈ کی مشہور معروف جوڑی کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں جو اداکارہ عالیہ بھٹ نے خود ہی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
نامور جوڑی کی شادی کے بعد تصاویر اور ویڈیو سامنے آنے کا بھی سلسلہ جاری ہے جبکہ رنبیر اور عالیہ کی شادی سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔