بابراعظم کھلاڑیوں کے انتخاب میں ہمیشہ انصاف سے کام لیں: معین خان 

09:56 AM, 15 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان نے کہا ہے کہ بابراعظم کھلاڑیوں کے انتخاب میں ہمیشہ انصاف سے کام لیں اور دوستوں کو فائدہ پہنچانے سے گریز کریں۔ 
تفصیلات کے مطابق معین خان نے بابراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹیم سلیکشن میں اقربا پروری سے گریز کریں اور ٹیم سلیکشن پر انہیں کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔ ان کے پاس بطور کپتان ایک مضبوط پلان ہونا لازمی ہے۔ 
معین خان کا کہنا تھا کہ کپتانی میں ایک ویژن کی ضرورت ہوتی ہے، میں بابر کو مشورہ دوں گا کہ ٹیم سلیکشن میں ہمیشہ انصاف سے کام لیں اور اپنے دوستوں کو فائدہ نہ پہنچائیں جبکہ اپنی ترجیحات سے سلیکٹرز کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے بابر اعظم پاکستان کے تمام بیٹنگ ریکارڈز توڑسکتے ہیں اگر انہوں نے اپنی اچھی فارم برقرار رکھی تو وہ دنیا کے سب سے بہترین کھلاڑی بن جائیں گے، وہ تمام پاکستانی ریکارڈز توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی فارم پر تبصرہ کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں اپنے کیریئر کے شاندار دور سے گزر رہے اور حیران کن فارم میں ہیں، ان کے ساتھ سرفراز احمد بھی بہترین وکٹ کیپر بلے باز ہیں۔

مزیدخبریں