بغداد، عراقی دارلحکومت بم دھماکے سے گونج اٹھا ، چار ہلاک افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے ۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عراق کے شہر صدر سٹی میں کار بم دھماکا ہوا ہے جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے ۔
دھماکہ کار میں نصب بم میں ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی ۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔
دھماکے کے نتیجے میں کار مکمل تباہ ہوئی جبکہ چار شہری ہلاک اور 17 سے زائد زخمی ہوئے۔ پولیس اور محکمہ صحت کے حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گاڑی کو بم سے لیس کر کے مصروف ترین مارکیٹ کی پارکنگ میں کھڑا کیا گیا تھا، عوام کا رش بڑھنے کے بعد اسے ٹائم ڈیوائس سے اڑا دیا گیا، اسی وجہ سے جانی نقصان ہوا۔
عراقی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے میں مرنے والے تین افراد کا تعلق سیکیورٹی فورسز سے تھا جبکہ اُن میں ایک عام شہری بھی تھا، دھماکے کی وجہ سے 12 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ترجمان کے مطابق دھماکے کے بعد پانچ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ زور دار دھماکے کی آواز کے بعد آسمان پر سیاہ دھواں پھیل گیا تھا جبکہ پارکنگ میں کھڑے لوگ چیخ و پکار کررہے تھے۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی مگر حکام نے اس واردات کا ذمہ دار کالعدم مذہبی تنظیم داعش کو ٹھہرایا ہے۔.