لاہور، اداکارہ ماہرہ خان نے میک اپ آرٹسٹ کو " دل کا ٹکڑا " قرار دے دیا ۔ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے میک اپ آرٹسٹ عدنان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی تصویر شیئر کی ۔
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ اکثر لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ میں اپنی ٹیم کے لوگوں کی تصاویر شیئر کیوں کرتی ہوں تو اس بات کا سادہ سا جواب ہے کہ میں جو کچھ بھی ہوں اپنی ٹیم کی ہی وجہ سے ہوں ۔
ماہرہ خان نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے ساتھیوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد کے ساتھ ڈھیروں دعائیں دی ہیں ۔
ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عدنان ان کا میک اپ آرٹسٹ ہونے کے ساتھ بہت اچھا دوست بھی ہے ۔
انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنے میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کی تصویر کو شیئر کیا ہے جس کےنیچے لکھا کہ عدنان اسسٹنٹ میک اپ مین تھا جب وہ ایم ٹی وی میں جاب کرتی تھیں ۔یہ سال 2007 یا 2006 کی بات ہےیعنی ہماری ایسوسی ایشن کو پندرہ سال ہوگئے ہیں لیکن وہ آج بھی میرا میک اپ آرٹسٹ ہے ۔ وہ میرا دوست میرا بھائی ہے جو مجھے بہت سمجھتا ہے وہ جانتا ہے کہ میرا موڈ آف ہو تو مجھے کیسے ہنسانا ہے ۔ ہم نے کئی بار اکٹھے سفر کیا کھانا کھایا ڈانس کیا زندگی کی کئی خوشیاں اور غم اکٹھے دیکھے ہیں ۔ اور یہ ہی ایک طرح سے میری فیملی ہے۔
ماہرہ خان نے لکھا کہ میں اس کی جاب سے مطمئن ہوں اور یہ بالکل سادہ سی بات ہے کہ میں ان کی وجہ سے ہی ہوں ۔
اس سے قبل ماہرہ خان نے اپنے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور پیغام میں لکھا کہ میرے جگر کا ٹکڑا ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ایکدوسرے سے کام کرنے کا موقع ملا ۔
یاد رہے کہ ماہرہ خان ہمیشہ سے اپنی ٹیم ممبر ز کا خیال رکھتی ہیں اوروہ اکثر اپنے گھروالوں کے سامنے اپنی ٹیم کے لوگوں کی تصاویر شیئر کرتی ہیں