کیپ ٹاؤن : وہیل مچھلی سیاح کے ہاتھوں سے خوراک لینے کے لیے باہر آگئی ، یہ دل دہلا دینے والا منظر جنوبی افریقہ کے ساحل پر دیکھنے کو ملا جس سے سمندر کی سیر کررہی سیاح فیملی پریشان ہوگئی ۔
اکاون سالہ مارینو اپنی بیٹی اور دیگر اہلخانہ کے ساتھ مچھلیوں کو خوراک ڈال رہا تھا کہ ایک وہیل مچھلی نے چھلانگ لگا کر ان کے ہاتھ سے خوراک لینے کی کوشش کی ۔
خوراک کے چکر میں مچھلی اتنی زور سے ٹکرائی کہ مارینو سمندر میں جاگرا جہاں بہت ساری مچھلیاں پہلے ہی گھوم رہی تھیں ، یہ سب اتنی تیز رفتاری میں ہوا کہ پاس کھڑی لڑکی صرف دیکھتی ہی رہ گئی اور اپنے باپ کو بچانے میں ناکام رہی ۔ خوش قسمتی سے ایک اور کشتی قریب ہی گھوم رہی تھی اور وہیل کے حملے سے قبل ہی اس میں سوار لوگوں مارینو کو پانی سے نکال لیا تھا،
مارینو کا کہناتھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہوا بس مچھلی نے جھپٹا مارا اور میں پانی میں جاگرا اس کے بعد نظر اٹھائی تو ہر طرف مچھلیاں ہی مچھلیاں تھیں ۔
دوسری جانب کشتی کے مالک کا کہناتھا کہ خوش قسمتی ہے کہ ہماری کشتی کو ٹکر نہیں ماری ورنہ ہم سب سمندر میں گرجاتے اور کوئی بڑی مصیبت میں پھنس جاتے ۔