کمزور آدمی جتنی بھی چوری کر لے لندن میں فلیٹ نہیں بنا سکتا :وزیراعظم عمران خان

10:19 AM, 15 Apr, 2021

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان  نے رحمۃللعالمینﷺ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیاہے۔اسکالرشپ پروگرام  کے ذریعے  وفاقی سطح پر کم آمدنی والے گھرانوں کے طلبا کو انڈرگریجویٹ تعلیم تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

 تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم  عمران خان نے کہا کہ مسجد سے باہر اپنی زندگیاں ری ماڈل کرنا سب کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ہماری حکومت کا مقصد ہے کہ نبی ﷺ کی زندگی کو عام لوگوں کی زندگیوں میں لے کر آئیں۔


انہوں نے کہا جب تک قانون کی بالاستی نہیں ہو گی معاشرہ اوپر نہیں آئے گا ۔کمزور آدمی جتنی بھی چوری کر لے لندن میں فلیٹ نہیں بنا سکتا ۔ایک ہزار ارب ڈالر ہر سال غریب ملکوں سے امیر ملکوں کو چلاجاتا ہے،۔رحمۃللعالمینﷺ سکالرشپ  پروگرام کے تحت وفاقی حکومت ہر سال 70 ہزار اسکالر شپ  دے گی ، 5سال میں وفاق اس پروگرام پر 28 ارب روپے خرچ کرے گا ۔

سکالرشپ  پروگرام کے لئے 27.93 بلین روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی جو اگلے 5 سال میں استعمال ہوگا۔ اس پروگرام کو ملک بھر کی 129 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں نافذ کیا جائے گا۔قومی سطح پر رحمۃللعالمینﷺ اسکالرشپ پروگرام کے علاوہ ، صوبے بھی صوبائی سطح پر رحمۃ للعالمین اسکالرشپ پروگراموں پر عمل پیرا ہیں۔ 

مزیدخبریں