شہباز شریف کو آج کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا جا ئے گا

08:35 AM, 15 Apr, 2021

لاہور:آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آج رہائی کا امکان ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے  مسلم لیگ ن کے صدر کو پچاس ،پچاس لاکھ کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات گزشتہ روز جاری کیے تھے۔

نیو نیوز کے مطابق شہباز شریف کو آج مچلکے جمع ہونے اور روبکار جاری ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا جا ئے گا ۔ ضمانت منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس  دئیے تھے کہ کیس اگر ایف بی آر کے دائرہ اختیار میں آتا ہے تو نیب انکوائری کیوں کر رہا ہے؟

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی ضمانت پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھاکہ احتساب  کے نام پر انتقام میں مسلم لیگ ن کے کم وبیش تمام رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ وہ سزا ہے جو انھیں نوازشریف کے بیانیے پرکھڑا رہنے پر ملی ۔شہباز شریف پر فخر ہے۔ 

مزیدخبریں