کورونا کی تباہ کاریاں جاری،مزید 118 افراد جاں بحق،5395 نئے کیس رپورٹ

کورونا کی تباہ کاریاں جاری،مزید 118 افراد جاں بحق،5395 نئے کیس رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کوروناکی تباہ کاریاں جاری ہیں۔شہری ایس او پیز پر عمل کرنے پر تیار ہیں نہ ہی حکومت سخت پابندیاں لگا رہی ہے۔کورونا دن بدن پاکستان میں صورتحال سنگین سےسنگین صورتحال اختیار کرتی جا رہی ہے ۔

این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں  مزید118 افراد انتقال کرگئے۔جاں بحق افراد کی تعداد15ہزار872 ہوگئی۔گزشتہ 64ہزار685افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5ہزار395 افراد متاثر ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح8.34فیصدرہی۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد7لاکھ39ہزار996ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ملک  بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور رمضان میں مذہبی و ثقافتی سرگرمیوں کے باعث لاک ڈاؤن میں توسیع اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مارکیٹیں صبح سحری سے شام چھ بجے تک کھلیں گی، ہر قسم کی تقریبات پر پابندی ہو گی  ۔ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہوگی ۔افطار سے رات 12 بجے تک باہر کھانے اور ٹیک وے کی اجازت ہو گی۔