عمران خان کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ عہدے سے سبکدوش

عمران خان کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ عہدے سے سبکدوش

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق،   وزیراعظم عمران خان کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں، جس کے بعد بریگیڈیئر محمد احمد نے اس عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ترجمان وزیر اعظم  کے مطابق سبکدوش ہونے والے ملٹری سیکرٹری نے وزیراعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے بطور ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر وسیم افتخار کی خدمات کو سراہا۔