پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر جزوی لاک ڈاوُن میں مزید 2ہفتے کی توسیع کردی ہے۔
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ ہمیں اس وقت عوام کی مشکلات کااندازہ ہے۔ ہم کورونا وبا کے ساتھ ساتھ غربت کی جنگ لڑرہے ہیں۔اجمل وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے اپنی ذاتی پراپرٹی کا 2 ماہ کا کرایہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رکشہ اورمزدوروں کو لے جانےوالی پرائیویٹ گاڑیوں پر پابندی ختم کردی ہے۔ ہارڈویئر، ٹیوب ویل، ٹمبرڈپو، آرامشین، پائپ موٹرشاپ اور الیکٹرک کی بندش دکانوں پرپابندی ختم کردی گئی ہے۔
مشیر صوبائی حکومت نے کہا کہ تمام سرکاری اورنجی تقریبات پرپابندی برقرار ہے۔ اسپورٹس کی تمام تقریبات پرپابندی برقراررہے گی۔اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح عوام کوکورونا وبا سے تحفظ فراہم کرناہے۔ بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پرپابندی عائد رہےگی۔ تمام تعلیمی ادارےبندرہیں گے۔