تعمیراتی صنعت کیلئے پیکیج کا مسودہ تیار

02:07 PM, 15 Apr, 2020

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تعمیراتی صنعت کیلئے پیکیج کا مسودہ تیار کرلیا ہے اور مذکورہ پیکج جون 2022 تک جاری رہے گا۔

میڈٖیا رپورٹس  کے مطابق تعمیراتی میٹریل پر سیلز ٹیکس 25 فیصد تک کم کردیا جائے گا اور ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں بھی 25 فیصد تک کمی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پیکج میں کم لاگت کے ہاؤسنگ منصوبوں کیلئے ٹیکس کی چھوٹ 90 فیصد تک ہوگی اور صوبائی ٹیکس بھی مناسب حد تک کم کیے جائیں گے۔

آرڈیننس کےتحت بلڈرز اور لینڈ ڈیولپرز کوانکم ٹیکس اورکیپٹل گین ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہوگی۔ بلڈرزاورلینڈ ڈیولپرز کو ریٹرن اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کو60 روزمیں ردوبدل کرنےکی چھوٹ ہوگی۔بلڈرزاینڈ لینڈ ڈیولپرزکوسیمنٹ اور سریے کے علاوہ دیگر سامان پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ ہوگی۔

مزیدخبریں