اسلام آباد :اداکارہ عروہ حسین نے عوام سے ٹائیگر فورس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کیا گیا ہے، ایسے میں مستحق افراد کو گھروں تک راشن پہنچانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر ریلیف فورس کا اعلان کیا ہے.
اس لیے سب ملک کو درپیش مشکل صورت حال میں پاکستان کے لئے قدم اٹھائیں اور ٹائیگر ریلیف فورس کا حصہ بنیں تاکہ کوروناکو وائرس کو شکست دینے میں حکومتی کوششوں کو کامیاب بنایا جا سکے۔