فلائی دبئی کی خصوصی پرواز 180 پاکستانی مسافر لے کرفیصل آباد پہنچ گئی

11:22 AM, 15 Apr, 2020

فیصل آباد : فلائی دبئی کی خصوصی پرواز 180 پاکستانی مسافر لے کرفیصل آباد پہنچ گئی. کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی شہری دبئی میں پھنس گئے تھے خصو صی پرواز کے عملے کو فیصل آباد ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ہو گی .

تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز فلائی دبئی کی خصوصی پرواز ایف زیڈ 8077 پاکستانیوں کو لیکر فیصل آباد پہنچ گئی حکومت پاکستان کی کوششوں سے متحدہ عرب امارات نے 180مسا فروں پاکستان آنے کی اجازت دی مسافروں کو اہلخانہ ایئرپورٹ جا نے کی اجازت نہیں دی گئی تھی .

تمام مسافروں کو سخت سکیورٹی حصار میں نجی ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے بعد قرنطینہ مکمل کرنے پر ہی مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہو گی مثبت رپورٹ آنے والے مسافروں کو جھنگ روڈ قرنطینہ سنٹر پارس منتقل کیا جا ئے گا خصوصی پرواز عرب امارات کے 11 سفارتی اہلکاروں کو واپس لے کر جائے گی۔

مزیدخبریں