جنیوا :ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈ بلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو سوائن فلو سے دس گنا زیادہ خطرناک ہے ۔
ڈ بلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ لاک ڈائون ہٹانے میں جلدی نہ کی جائے کیونکہ عالمی رابطے سے کورونا کے بار بار سامنے آنے کا خطرہ برقرار رہے گا۔ کرونا وائرس کا پھیلا انتہائی تیز اور خطرناک ہے، کچھ ملکوں میں تین سے چار دن میں کیسز دگنے ہو رہے ہیں۔
صرف ایک محفوظ اور موثر ویکسین کی تیاری اور فراہمی ہی اس وبا کے پھیلائو کو مکمل طور پر روک سکتی ہے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق مزید دو ویکسین تیار کرلی گئی جس کی انسانوں پر تجرباتی آزمائش کی جائے گی۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں 70 سے زائد ویکسین تیار کی جا رہی ہیں جن میں تین طبی جانچ کے مرحلے میں ہیں مگر اس میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
ڈاکٹر ٹیڈروس نے سماجی دوری اور آمدورفت پر عائد پابندیوں میں نرمی کا سوچنے والے ملکوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا اس وقت تک نہ کیا جائے جب تک درست عوامی صحت کے اقدامات مکمل نہ کر لیے جائیں۔