لاہور:متوازن غذا اورروزانہ چہل قدمی آپ کی زندگی میں بہتری کے لئے ضروری ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق،ہم اپنی روزمرہ زندگی میں معمولی تبدیلی لا کر ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں،اس کے لئے صرف ہمیں اپنے کھانے پینے اور روزانہ کی چہل قدمی پر توجہ دینی ہو گی۔
چہل قدمی کے لئے صبح سویرے کا وقت بہترین ہوتا ہے ،ناشتے سے پہلے 30 منٹ کی واک آپ کے دل،پھیپھڑوں اور مجموعی صحت کے لئے ازحد ضروری ہے،کیونکہ مناسب چہل قدمی سے دوران خون میں روانی آتی ہے اور اس کا فوری اثر صحت پر پڑتا ہے۔
اگر صبح کے وقت آپ چہل قدمی نہ کر سکیں تو شام کا وقت بھی بہترین ہے۔
اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو آج سے ہی چہل قدمی کو اپنا معمول بنا لیجیے ،وزن کم کرنے کے لئے تیز چہل قدمی بہترین ہے ،یہ اضافی چربی کو پگھلاتی ہے اور آپ کے جسم کو متناسب رکھنے میں مدد دیتی ہے۔