سلمان خان کی فلم بھارت کے نئے پوسٹر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

08:04 PM, 15 Apr, 2019

ممبئی:نئی بالی وڈ فلم بھارت میں اداکار سلمان خان کے کردار کو لے کر ان کے پرستاروں میں کافی تجسس پایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ،نئی بالی وڈفلم بھارت میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار سلمان خان کے پرستار کافی تجسس میں مبتلا ہیں کہ اس فلم میں سلمان خان کا کیا کردار  کر رہے ہیں ،کیونکہ اس فلم کے ٹریلرمیں سلمان خان کی عمر کے مختلف ادوار دکھائے جا رہے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم پاک و ہند تقسیم کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔اس فلم میں تقسیم ہند کے دل خراش مناظر بھی دکھائے جائیں گے،اس فلم میں جیکی شروف اور ڈیشا پتانی بھی کام کر رہے ہیں۔

یہ فلم 5 جون کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں