فلم کلنک کے آئٹم سانگ پر کرن جوہر کو اعتراضات کا سامنا

07:55 PM, 15 Apr, 2019

ممبئی:معروف ہدایتکار کرن جوہر کو اداکارہ کریتی سونن پر آئٹم سانگ فلما نےسے شدید ترین اعتراضات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ،کرن جوہر نے اپنی نئی فلم کلنک کا آئٹم سانگ معروف اداکارہ کریتی سونن پر فلمایا ہے اور اس گانے کو گزشتہ دنوں ریلیز کردیا گیا ہے ۔

اس گانے میں ادا کارہ کریتی ساتھی اداکار ورون دھاون اور ادیتہ رائے کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں جبکہ ان کے علاوہ بھی بے شمار لوگ اس گانے میں ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

تاہم کرن جوہرکی ڈائریکشن میں بنایہ آئٹم سانگ اس حوالے سے کافی اعتراضات کا شکار ہورہا ہے کہ 2017 میں کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں کہا تھاکہ وہ کبھی اپنی فلموں میں آئٹم سانگ شامل نہیں کریں گے کیونکہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ ایک خاتون کو بڑے ہجوم کے مرکز میں ڈانس کروایا جائے اور ہزاروں نگاہیں اس پر ہوں۔انہوں نے کہا تھا کہ میں نے باحیثیت ڈائریکٹر ایسی غلطیاں کی ہیں مگر آئندہ ایسا کبھی نہیں کروں گا۔

لیکن ان کا یہ آئٹم سانگ ان کے اس بیان سے مکمل متصادم ہے اور انہیں اس حوالے سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

واضح رہے کہ کرن جوہر کی یہ فلم 17 اپریل کو ریلیز ہو گی۔

مزیدخبریں