لاہور : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹی کی طلبی کے نوٹسز کو منسوخ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹی کے طلبی کے نوٹسز کو منسوخ کر دیا ہے جن کو کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا تھا۔
چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ ہم خواتین کی عزت اور گھر کی چار دیواری کے تقدس سے پوری طرح آگاہ ہیں۔