ہزارہ کمیونٹی کا سانحہ ہزار گنجی کیخلاف احتجاج چوتھے روز میں داخل

06:39 PM, 15 Apr, 2019

کوئٹہ : سانحہ ہزار گنجی کیخلاف کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور زلفی بخاری نے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سانحہ ہزار گنجی کیخلاف ہزارہ کمیونٹی کا احتجاج مسلسل چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے ، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور زلفی بخاری نے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بھی 18 اپریل کو ہزارہ کمیونٹی سے ملاقات کیلئے کوئٹہ جائیں گے اور ان کے مسائل سنیں گے ۔

مزیدخبریں