آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف آرمی سٹاف کی ملاقات

06:19 PM, 15 Apr, 2019

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف آرمی سٹاف نے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر زور دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اردن کے چیف آف آرمی سٹاف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر زور دیا گیا۔

اردن کے چیف آف آرمی سٹاف نے خاص طور پر فوجی تربیت اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے فوجی تربیت پر زور دیا ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مزیدخبریں