نواز شریف کو دل کے علاوہ دماغ کی شریانوں کا مسئلہ بھی ہے :مریم نواز

نواز شریف کو دل کے علاوہ دماغ کی شریانوں کا مسئلہ بھی ہے :مریم نواز
کیپشن: Image Source : Twitter

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما و سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت کو سنگین مسائل درپیش ہیں جس پر ڈاکٹر زکو تشویش ہے .

  

دل کے علاوہ کیروٹڈ آرٹیز کو بھی اسٹنگ یا سرجری کی ضرورت ہے ، دماغ کے لئے خون کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے جس سے ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے ،آپ سب سے دعاوں کی اپیل ہے ۔

پیر کو مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آغاخان اسپتال کے سینئر ڈاکٹر ز پر مشتمل بورڈ نے نواز شریف کا معائنہ کیا ، نوازشریف کی صحت کے حوالے سے حتمی رپورٹس مرتب کی جارہی ہیں، نوازشریف کی صحت کو سنگین مسائل درپیش ہیں جس پر ڈاکٹر زکو تشویش ہے .

اس حوالے سے ڈاکٹرز آپس میں مشاورت کررہے ہیں اور ہمیں ان کی جانب سے حتمی سفارشات کا انتظار ہے ، دل کے علاوہ کیروٹڈ آرٹیز کو بھی اسٹنگ یا سرجری کی ضرورت ہے ، دماغ کے لئے خون کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے جس سے ان کی خطرہ ہو سکتا ہے ،آپ سب سے دعاو¿ں کی اپیل ہے ۔