نواز شریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، ذاتی معالج

01:59 PM, 15 Apr, 2019

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے لیے آغا خان یونیورسٹی اسپتال سے ایک ٹیم کراچی سے آئی اور آج کا مقصد آغا خان اسپتال کے ڈاکٹرز سے ملاقات جبکہ بیماری کو سمجھنا اور ہسٹری لینا تھا۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں اور عارضہ قلب ان کی زندگی کے لیے خطرہ ہے اور دل کی شریانوں میں بلاکج ہے اگر اسٹنٹنگ نہ ہو تو ہو سکتا ہے بائی پاس سرجری کی ضرورت پڑ جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دماغ کو خون سپلائی کرنے والے شریانوں میں بھی رکاوٹ ہے جبکہ دل کا ایشو اور دماغ کو خون کی سپلائی میں کمی اہم مسائل ہیں۔

ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیرونی معالج سے بھی رابطے میں ہیں جس سطح پر انہیں اسپتال داخل کرنے کی ضرورت پڑے گی انہیں داخل کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں