صادق سنجرانی قائم مقام صدر کیلئے اہل قرار

12:21 PM, 15 Apr, 2019

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے قائم مقام صدر بننے کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں قائم مقام صدر بننے کے لیے اہل قرار دے دیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے قائم مقام صدر بننے کے خلاف دائر درخواست پر 14 فروری کو محفوظ کردہ فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے سنا دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو صدر مملکت کی غیرموجودگی میں قائم مقام صدر کے لیے اہل قرار دیا اور شہری افضل شنواری کی درخواست مسترد کر دی۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ آئین کے مطابق 45 سال سے کم عمر شخص صدر کے عہدے کا اہل نہیں اور صادق سنجرانی کی عمر 45 سال سے کم ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف 21 جون 2018 کو شہری افضل شنواری نے درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں