سابق پریمی جوڑی سلمان خان اور ایشوریا رائے کی پرانی تصویر وائرل ہوگئی

12:14 PM, 15 Apr, 2019

ممبئی:بالی ووڈ کی مشہور جوڑی اور سابق پریمی سلمان خان اور ایشوریا رائے کی سوشل میڈیا پر ایک پرانی تصویر وائرل ہو چکی ہے، جسے دونوں کے مداح بڑی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔سالوں بعد یہ تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو ہر کوئی اس کو دیکھتا ہی رہ گیا۔

تصویر میں ایشوریا رائے کے ہاتھ میں چائے کا کپ ہے اور سلمان خان آرام سے بیٹھے ہیں۔بالی ووڈ کے یہ دونوں بڑے اداکار آخری مرتبہ فلم”ہم تمہارے ہیں صنم‘میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

اس فلم میں ایشوریا رائے اور سلمان خان کی جاندار اداکاری کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے۔ اب سلمان خان دوبارہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ انشا اللہ نامی اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ عالیہ بھٹ نظر آئیں گی۔

سوشل میڈیا پر کچھ لوگ یہ تصویر شیئر کر رہے ہیں تو وہیں کچھ لوگ ایشوریا کے شادی شدہ سٹیٹس کا حوالہ دیتے ہوئے اس کو شیئر نہ کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں