اٹالین سرے اے فٹ بال لیگ، دفاعی چیمپئن یووینٹس کو سپال کے ہاتھوں شکست

11:41 AM, 15 Apr, 2019

روم : اٹالین سرے اے فٹ بال لیگ میں دفاعی چیمپئن یووینٹس کو سپال کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس طرح یووینٹس کلب نے مسلسل آٹھویں مرتبہ سرے اے ٹائٹل جیتنے کا موقع گنوا دیا لیکن اب ٹائٹل کیلئے اسے 20 اپریل کو فیورینٹینا کے خلاف میچ کا انتظار کرنا پڑے گا۔

اٹالین سرے اے کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں سپال کلب نے یووینٹس کلب کو زبردست مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے شکست دے دی، پہلے ہاف کے 30ویں منٹ میں یووینٹس کے کین نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی.

دوسرے ہاف کے شروع میں ہی سپال کلب کے بونی فازی نے گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، 74ویں منٹ میں سپال کے فلوکاری نے گول کر کے یووینٹس کے خلاف 2-1 گولز کی برتری حاصل کر لی جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

مزیدخبریں