اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں سے جب کوئی سوال کرے تو ان کو غصہ آجاتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے فرانسیسی ماہر اقتصادیات فریڈرک باسٹائیٹ کا ایک قول شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریڈرک باسٹائیٹ کا قول منی لانڈرنگ کرنے والوں کے حوالے سے ایک سچ ہے۔ وزیراعظم نے فریڈرک باسٹائیٹ کا جو قول شیئر کیا ہے۔
The truth of this saying is reflected clearly in the way money launderers are treated and the way they behave with indignation when questioned. pic.twitter.com/6rGkKuhZch
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 14, 2019
اس میں باسٹائیٹ نے کہا ہے کہ لوٹ مار معاشرے کے ایک طبقے کے لیے زندگی کا طریقہ بن جاتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ طبقہ لوٹ مار کے لیے نظام کو قانون بنا لیتا ہے۔ یہ نظام اسے لوٹ مارکی اجازت اور اخلاقی جواز فراہم کرتا ہے۔