راجن پور، کوہ سلیمان کے برساتی نالوں میں طغیانی

08:50 AM, 15 Apr, 2019

راجن پور: راجن پور میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں تیز بارش کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔  فلڈ کنٹرول روم کے مطابق برسانی ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

برساتی نالے کاہا سلطان سے 11 ہزار کیوسک سیلابی پانی گزر رہا ہے۔

ادھر ضلع رحیم یارخان کے شہر صادق آباد اور گردونواح میں بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں مختلف مقامات پر تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

دیر بالا میں شرینگل موڑ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد دیر کوہستان روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اکثر مقامات پر جبکہ پنجاب میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں