لاہور : پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پرفائرنگ کے واقعہ کی نکوائری کیلئے سینئرافسران پرتحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ترجمان پنجاپ حکومت کے مطابق ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سلطان چوہدری کی سربراہی میں4رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن غلام مبشر میکن ،ایس پی سی آئی اے اور ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کوشامل کیا گیا ہے۔مزید برآں جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پرفائرنگ کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ پولیس کانسٹیبل آصف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
واضح رہے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ عدالتی اعلامیے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب اور آج صبح پیش آیا ۔