جلال پور بھٹیاں(محمد زاہد منیر نمائندہ نیو نیوز جلال پور بھٹیاں سے ) وزیر آباد بند روڈ پر فیصل آباد سے گجرات جانے والی بس ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے اونچے بند سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 60 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد منتقل کر دیا گیاہے ۔جبکہ عینی شاہدین کا کہناہے کہ حادثے کی فوری طور پر اطلا ع ریسکیو حکا م کو دی گئی مگر ریسکیو کا عملہ حادثہ ہونے کے کافی دیر بعد پہنچا ۔
ذرائع کے مطابق متعدد زخمی افراد کو مقامی ریسکیو کی گاڑیوں اور پولیس کی گاڑیوں میں ہسپتال منتقل کیا ایمرجنسی میں جگہ کم ہونے سے زخمی زمین پر تڑپتے رہے۔
نیونیوز کے رپورٹر محمد زاہد کے مطابق 20 شدید زخمی افراد کو حافظ آباد ٹراما سنٹر اور فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہےیہاں یہ بتا نا بھی قابل ذکر ہے کہ بس مسافروں
سے کھچا کھچ بھری تھی اور بس کی چھت پر 40 سے زائد مسافر سوار تھے ۔