لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن ایک بار پھر اپنی پارٹی کے خلاف بول پڑیں۔انہوں نے کہا ہے کہ رائے کے مخالف جانے والے کو باغی کہہ دیا جاتا ہے۔بد قسمتی سے اس جماعت میں صرف جی حضوری چل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے کچھ عرصہ پہلے ٹویٹر کے ذریعے پارٹی پر لفظی وار کیے تھے۔اور اب ایک بار پھر ماروی میمن نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے جن کی وجہ سے دھرنے ہوئے وہ آج بھی کامیاب ہیں۔جو اس وقت جی حضوری کے بغیر کام کر رہے تھے انہیں سائیڈ پر کر دیا گیا۔
ماروی میمن نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں ہماری جماعتیں جمہوریت پسند ہوں، بدقسمتی سے اس جماعت میں صرف جی حضوری چل رہی ہے، جو اس وقت جی حضوری کے بغیر کام کررہے تھے ان کو سائیڈ پر کردیا گیا۔