چودھری نثار کی 48 گھنٹے میں شہباز شریف سے دوسری ملاقات،وزیراعلیٰ کی سابق وزیرداخلہ کو بیانات نہ دینے کی درخواست

12:47 PM, 15 Apr, 2018

لاہور:مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چودھری نثار کی 48 گھنٹے میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے دوسری ملاقات ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب سے چودھری نثار کی ملاقات ، پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ اور ن لیگ کے ناراض سینئر رہنما چودھری نثار علی خان نے ن لیگ کے صدر اور پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف سے دوسری ملاقات کی ہے اور پارٹی بیانات پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پانامہ بنچ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ

اس موقع پر شہباز شریف نے چودھری نثار کو بیانات نہ دینے کی درخواست کر دی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملاقات کی تھی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی تاحیات نااہلی کی صورتحال ، دورہ کراچی پر تفصیلی گفتگو کی گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر آرمی چیف کی ریسلر انعام بٹ کو مبارکباد

دونوں رہنماﺅں میں دورہ کراچی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ، دو گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات کے دوران پارٹی امور بھی زیر بحث آئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں