انگلینڈ،آئرلینڈ کیخلاف 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان،فواد عالم ایک مرتبہ پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام

12:19 PM, 15 Apr, 2018

لاہور: انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا گیا ہے جبکہ فواد عالم ایک مرتبہ پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر آرمی چیف کی ریسلر انعام بٹ کو مبارکباد

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جس میں اظہر علی ، فخر زمان، امام الحق، سمیع اسلم، اسدشفیق، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، فہیم اشرف، سرفراز احمدکپتان ،راحت علی، محمد عامر، حسن علی، محمد عباس، بابر اعظم اور سعد علی بھی شامل ہیں۔

ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے جو ٹیم سلیکٹ کی ہے اس میں خصوصی توجہ بیٹنگ پر رکھی ہے ، ینگسٹرز کو چانس دیا ہے تاکہ ہم جب باہر کے ممالک میں کھیلتے ہیں تو باہر کی کنڈیشن مختلف ہوتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کرکٹ بورڈ کی پاکستان سے دشمنی ، قومی کرکٹرز کو فوری وطن واپسی کی وارننگ

چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ 25 لڑکوں کو کیمپ میں بلایا تھا فواد عالم کا یہ نہیں کہ وہ معیار پر پورا نہیں اترتے ،سارے لڑکوں کو دیکھ رہے ہیں اورمستقبل میں ان کو شامل کیا جائے گا جبکہ حسن علی بہت اچھا باﺅلر ہے، ٹیسٹ میچز میں بھی باﺅلنگ کررہا تھا لیکن انجری ہوئی لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ انگلینڈ کے لئے حسن اچھی آپشن ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں