مرنا قبول،پی ایس پی میں نہیں جاﺅں گا،تمام راز چیف جسٹس کے سامنے اگلنا چاہتا ہوں:ڈاکٹر فاروق ستار

09:27 AM, 15 Apr, 2018

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مرنا قبول ہے لیکن پی ایس پی میں نہیں جاؤں گا،گھٹ گھٹ کر مرنا نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام پر حملے کے خلاف روسی قرارداد کو مسترد کر دیا

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے علی الصبح پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرانے کا عمل بڑی شدت سے شروع کیا گیا۔سیاست کے نام پہ چھینا جھپٹی کیوں کی جارہی ہے؟ہمارے اراکین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ نے شہباز شریف کو نیا خطاب دے دیا

رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھ کہ اسلام آباد جا کرتمام راز چیف جسٹس کے سامنے اگلنا چاہتا ہوں اور چیف جسٹس زمینی حقائق کو دیکھیں جبکہ آرمی چیف اور سربراہ آئی ایس آئی سے بھی ملنے جاﺅں گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری زندگیوں کی ضمانت دی جائے ،کسی ادارے کی ساکھ متاثر نہیں کرنا چاہتا،کچھ عناصر ہمارے اراکین اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کروارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی تائی انتقال کر گئیں، مقامی قبرستان میں سپرد خاک

جانیوالی اسمبلی کے ساتھ یہ کیا ہورہا ہے تو آنیوالی کے ساتھ کیا ہوگا؟فاروق ستار کو مشکل میں بہادرآباد گروپ کی یاد ستا نے لگی اور کہا کہ خواجہ اظہار نے گزشتہ 15روز سے ایک بار بھی فون نہیں کیا،انٹراپارٹی الیکشن کرالیں،آگے بڑھیں،ہم سب کو اذیت میں مبتلانہ کریں،سب تحلیل کریں ،میں اور خالد مقبول صدیقی سب کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شام کیخلاف تین عالمی طاقتیں یکجا ، حملے ، دنیا بھر میں احتجاج

یاد رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر شپ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور خالد مقبول صدیقی کو نیا کنوینئر بنایا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 
 

مزیدخبریں