چین میں ایک جھیل کی رنگت تبدیل ہو کر گلابی

11:17 PM, 15 Apr, 2017

بیجنگ:چینی اہلکار اور ماحولیاتی ماہرین ایک سطح مرتفع جھیل کے بارے میں تحقیقات کررہے ہیں جس کی رنگت گلابی ہو گئی ہے ، ایک مربع کلومیٹر پر محیط یہ جھیل صوبہ چنگہائی میں چنگہائی جھیل کمپلیکس کا حصہ ہے اور یہ ریت کی ایک پٹی کے ذریعے اصل جھیل سے الگ ہے۔

شنہوا کی رپورٹوں نے تصدیق کی ہے کہ چھوٹی جھیل کی سطح گلابی ہو گئی ہے ، پانی کے نیچے کیچڑ اور جڑی بوٹیاں بھی نشان زدہ ہیں اور ناگوار بو آرہی ہے، چنگہائی لیک ریزرویشن و ایڈمنسٹریشن دفتر کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کیچڑ اور جڑی بوٹیوں کی بڑی مقدار گلابی رنگ کے مواد سے نشان زدہ ہو گئی ہے ، اس جھیل کے پانی کے نمونے تجزیہ کیلئے وسطی ہوبی صوبہ بھیج دیئے گئے ہیں۔

حکام صرف اس وقت چوکنا ہو گئے جب ایک شخص نے انٹرنیٹ پر گلابی جھیل کی تصویر بھیجی جس پر گرما گرم بحث شروع ہو گئی۔

مزیدخبریں