ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ انسانیت کی خدمت میں وہ کس قدر آگے ہیں۔ سلمان خان کو علم ہوا کہ لیلا وتی ہسپتال میں ایک صحافی برین ہیمبرج کا شکار ہے تو سلمان خان سے رہا نہ گیا اور انہوں نے اپنے چیریٹی ادارے بی انگ ہیومن سے کہہ کر صحافی کے علاج کے لیے ایک لاکھ روپے بھجوائے۔
صحافی کے اہل خانہ اس کے علاج پر پہلے ہی 5 لاکھ روپے خرچ کرچکے تھے اور انہیں مزید پیسوں کی ضرورت تھی ایسے میں سلمان خان ان کی مدد کو آگے آئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سلمان خان کی یہ مدد صحافی کے کام آئے گی اور وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ دبنگ خان نے اس سے قبل بھی معروف کرکٹر یووراج سنگھ کی مالی مدد کی تھی جب وہ کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے۔ تب سلمان خان نے ایک اشتہار کی تمام رقم یووراج کے علاج کے لیے بھجوا دی تھی۔