شاہ رخ خان کا فلموں کی ناکامی پر خود کو باتھ روم میں بند کرکے چھپ کر رونے کا اعتراف

شاہ رخ خان کا فلموں کی ناکامی پر خود کو باتھ روم میں بند کرکے چھپ کر رونے کا اعتراف

09:37 PM, 15 Apr, 2017

سان فرانسسکو: شاہ رخ خان کو بھارتی فلم نگری کا کنگ کہا جاتا ہے اور وہ کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جب کہ کنگ خان کی گزشتہ 2 سالوں میں 2 فلمیں مسلسل ناکامی کاشکار ہوئی ہیں جس کے بعد اداکار نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسٹری بیوشن کمپنی کا خسارہ اپنی جیب سے پوراکیا تھا لیکن اب شاہ رخ نے فلموں کی ناکامی پرحیران کن ردعمل دینے کا اعتراف کیا ہے۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں ایک اداکار ہوں اور جب میری فلمیں ناکام ہوجاتی ہیں تو میں خود کو باتھ روم میں بند کرکے چھپ کر روتا ہوں جب کہ یہ عمل مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی دونوں عارضی ہیں اسی لیے ہمیں حقیقت پسند ہوکر آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔

مزیدخبریں