لندن: اگرآپ بالوں کی کمزور نشوونما سے پریشان ہیں یا آپ کے بال زیادہ تیزی سے لمبے نہیں ہوتے تو کوئی دوائی استعمال کرنے سے پہلے ذیل میں بتائے گئے بیکنگ سوڈا کے ذریعے بالوں کو لمبا کرنے کے طریقے پر عمل کریں۔بیکنگ سوڈا کو مختلف طرح کی چیزوں کو بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کا بالوں پر اثر بھی بیش بہا ہے۔
بنانے اور لگانے کا طریقہ
ایک چھوٹی بوتل میں تین حصے پانی اور ایک حصہ بیکنگ سوڈا لیں۔پیسٹ بنانے کے بعد اسے سر میں لگار کر ہلکی مالش کریں،تین منٹ تک لگارہنے دیں اور اس کے بعد اچھی طرح دھولیں۔ اس کے بعد چار حصے پانی میں ایک حصہ سیب کا سرکہ ڈالیں،اب اس پانی سے سر کو دھوئیں۔آپ چاہیں تو سرکہ والے پانی میں روزمیری، پیپر منٹ یا لیونڈر کا تیل بھی شامل کرسکتے ہیں تاکہ سرکے کی بونہ آئے۔آپ دیکھیں گے کہ اس طریقے سے سر دھونے سے آپ کے بال خوبصورت اور تیزی سے لمبے ہورہے ہیں