فلم 'کیک' میں بینڈ دی سکیچز بھی فلم کا حصہ بن گیا

فلم 'کیک' میں بینڈ دی سکیچز بھی فلم کا حصہ بن گئے

08:00 PM, 15 Apr, 2017

لالی ووڈ: پاکستان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'کیک' میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے نامور اداکار شامل ہیں جبکہ اب اس فلم کی موسیقی کے لیے پاکستان کا نامور بینڈ دی سکیچز کو بھی اس کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

دی سکیچز بینڈ کے بانی سیف سمیجو نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ناظرین کی انٹرٹینمنٹ کے لیے فلم میں موسیقی کے حوالے سے کیا کچھ شامل کیا گیا۔سیف سمیجو نے مزید کہا کہ ہم نے چند نئے گانے تحریر کیے اور کچھ پرانے گانوں پر کام کیا، ہم نے بلھے شاہ اور خواجہ غلام فرید کی شاعری بھی لی ہے، امید ہے کہ شائقین کو فلم کے گانے بےحد پسند آئیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم کے لیے پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ نیپالی موسیقار کو بھی شامل کیا گیا تاکہ لوک اور کلاسیکی موسیقی کا احساس پرقرار رہے۔

فلم 'کیک' کی کاسٹ میں عدنان ملک، صنم سعید اور آمنہ شیخ اہم کردار کرتے نظرآئیں گے۔

مزیدخبریں