باہو بلی کے ہدایتکار نے عامرخان ، رجنی کانت اور موہن لال کیساتھ بڑی فلم بنانے کا اعلان کر دیا

ممبئی : بلاگ باسٹر بھارتی فلم ”باہوبلی“ کے ہدایتکار راجامولی نے بالی ووڈ کے تین سپراسٹارز کے ساتھ’مہابھارت‘ فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

07:59 PM, 15 Apr, 2017

ممبئی : بلاگ باسٹر بھارتی فلم ”باہوبلی“ کے ہدایتکار راجامولی نے بالی ووڈ کے تین سپراسٹارز کے ساتھ’مہابھارت‘ فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساوتھ انڈین فلمساز نے ’مہابھارت‘ میں تین سپر اسٹار رجنی کانت، موہن لال اور عامر خان کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں انہوں نے عامر خان سے بات بھی کی ہے۔راجامولی نے کہا مہابھارت بڑا پراجیکٹ ہے اور اس فلم کو بنانے سے پہلے مجھے کافی تیاری کرنی ہوگی۔میں نے اس سلسلے میں عامر خان سے بھی ملاقات کی تھی اور مجھے پتہ ہے کہ انہیں مہابھارت پروجیکٹ میں کافی دلچسپی ہے۔لیکن فی الحال اس فلم کو لے کر میں کچھ نہیں کہہ سکتا“۔بتایا جاتا ہے کہ مہابھارت ہندی، تامل اور تیلگوزبان میں بنے گی اور اس کاسٹ کے ساتھ ہی یہ ہندستان کی سب سے بڑی فلم ہوگی جس کا بجٹ 800 کروڑ روپے مانا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلم تین حصہ میں ریلیز ہوگی اور اسے بننے میں چار سے پانچ سال کا وقت لگ جائے گا لیکن اس سے پہلے انہیں بہت تیاری کرنی ہوگی”۔

مزیدخبریں